i پاکستان

گلگت بلتستان کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیاتازترین

June 22, 2026

گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔پیپلز پارٹی کے 13، ن لیگ کے 9 ارکان نے حلف اٹھایا، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 6 اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک رکن نے حلف اٹھایا۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی پی 13 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن گئی،مسلم لیگ ن 9 سیٹوں کے ساتھ دوسری جماعت بن کر سامنے آئی۔ استحکام پاکستانی پارٹی 6 سیٹوں کے ساتھ تیسری جماعت بن کر سامنے آئی،جبکہ اپیلیٹ سپریم کورٹ جی بی نے تین حلقوں کا رزلٹ روکنے کی احکامات کی وجہ سے ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔واضح رہے کہ گلگت کے 3 حلقوں کا نوٹیفکیشن عدالتی حکم پر رکا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی