i پاکستان

گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظتازترین

June 15, 2026

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 7 انتخابی حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے 7 حلقوں میں دائر انتخابی اعتراضات اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے بعد الیکشن کمیشن جی بی نے اپنا فیصلہ محفوط کرلیا ۔واضح رہے کہ 7 جون کو ہونے والے انتخابات کے بعد سامنے آنے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے بعد الیکشن کمیشن نے 7 حلقوں کے نتائج روک لئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی