گلگت بلتستان کہ لیے ایک اور اعزاز،فیوچر ٹیم پاکستان نے پورے پاکستان سے 5000 نوجوانوں میں سے مقابلے کے زریعے 250 ہونہار نوجوانوں کو منتخب کیا،جن میں سے 8 گلگت بلتستان سے ہیں جو ورلڈ یوتھ فیسٹیول2024 میں پاکستان کے نمائندگی کریں گے۔یونیورسٹی آف بلتستان سے تین فیکلٹی ممبرز منتخب ہوے ہیں جن میں ماریہ اکبر، وزیر افراسیاب اور جنید احمد ہیں ان کہ علاوہ حنا خالق تاج، عمران علی، اقتدار علی، بریرہ اکبر،اور سیدہ شگفتہ جیسے ہونہار نوجوان گلگت بلتستان کی نمائندگی کریں گے۔یہ دنیا میں نوجوانوں کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے جو روس کے شہر سوچی میں 1 مارچ سے 7 مارچ کومنعقد ہوگا۔یہ فیسٹیول دنیا بھر کے پرجوش نوجوانوں کو ایک ساتھ لائے گا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن خود اس کی سرپرستی کررہے ہیں ۔ یہاں بغیر کسی قومیت، سیاسی نظریات یا ثقافتی خصوصیات سے بالاتر ہو کے بین الاقوامی گفتگو کی شروعات کی جائیگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی