i پاکستان

گلگت سٹی اسپتال میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون جاں بحقتازترین

June 12, 2025

گلگت سٹی اسپتال میں ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون مریضہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اشتہاری منشیات فروش گرفتاری سے بچنے کے لیے سٹی اسپتال میں داخل ہوا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال میں گھس کر فائرنگ کی۔فائرنگ کے دوران گولی اسپتال میں موجود مریضہ کے ساتھ آئی خاتون کو لگی، جو موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون پانچ بچوں کی ماں تھی۔واقعے کے بعد پولیس نے مقابلے کے دوران مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تاہم اسپتال جیسے حساس مقام پر فائرنگ اور خاتون کی ہلاکت پر عوامی ردعمل کے بعد سات پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری داخلہ اور آئی جی گلگت بلتستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے کی مکمل اور شفاف انکوائری کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کا یہ کیس ایک مثال بنایا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک ممکن ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی