i پاکستان

گڈو پاور ہاوس، نیا بریکر خریدنے میں 15روز لگنے کا امکان، متبادل ٹرانسمیشن لائن بھی ٹرپ کر گئیتازترین

January 02, 2024

گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی سے آگ لگنے کے 48گھنٹے گزرنے کے باوجود بریکر کی مرمت نہ ہو سکی،گڈو تھرمل پاور ہاوس کے ذرائع کے مطابق نیا بریکر خریدنے میں 15روز لگ سکتے ہیں،پاور ہاوس حکام  کے مطابق  متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن بھی شدید دھند کے باعث ٹرپ کر گئی،مذکورہ متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر جانے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی 5گھنٹے سے معطل ہے،گڈو تھرمل پاور ہاوس حکام کا کہنا ہے کہ دھوپ نکلنے تک متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بحالی مشکل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی