i پاکستان

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگرکے اغوا کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکاتازترین

May 15, 2026

یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر عبد الرزاق صابر اور دیگر افراد کے اغوا کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وائس چانسلر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے مزید دو ملازمین بدھ کی شب مستونگ کی حدود سے لاپتہ ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور انٹیلی جنس بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں، تاہم اب تک ان کی بازیابی ممکن نہیں ہو سکی۔واقعے کے بعد سیاسی، تعلیمی اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر افراد کو جلد از جلد بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی