i پاکستان

گوادر میں پاک آرمی کا فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشنتازترین

March 19, 2024

پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نیگوادرماڈل سکول کیپٹن مراد بخش وارڈ میں بارش سے جمع پانی کے ڈیواٹرنگ آپریشن مکمل کر لیا۔ ماڈل ہائی اسکول گوادر، بلوچستان کی تاریخی اعتبار سے ایک اہم اسکول ہے جو 1956سے قائم ہے، جس میں 500 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں،بچے سکول آ کر بہت خوش ہوئے اور اپنے تدریسی عمل میں مشغول رہے۔ پرنسپل گوادرماڈل ہائی اسکول عزیزالرحمان،اساتذہ کرام اور بچوں نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئیشکریہ ادا کیا،اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے طالبِ علموں میں اسکول بیگ اور اسٹیشنری کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی