i پاکستان

گوگل کی پاکستان میں آمد ڈیجیٹل معیشت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے، شزا فاطمہتازترین

August 19, 2026

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے۔اپنے ایک بیان میں شزا فاطمہ نے کہا کہ گوگل کی پاکستان میں آمد ڈیجیٹل معیشت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے، جبکہ مقامی دفتر کا قیام وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صلاحیتوں کو عالمی مواقع سے جوڑنے کیلئے کوشاں ہے، ڈیجیٹل تبدیلی سے نوجوانوں، خواتین اور سٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ڈیجیٹل مہارتوں، مصنوعی ذہانت، کلاڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں تیار کردہ کروم بکس کی علاقائی ممالک کو برآمدات کی حوصلہ افزائی ہوگی، جبکہ گوگل اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تعاون سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی