i پاکستان

گوجرانوالہ، معمولی جھگڑے پرخاتون قتل، دیور، سسر اور ساس سمیت 5 افراد پر مقدمہ درجتازترین

May 25, 2026

گوجرانوالہ کے علاقے ٹبہ محمد نگر میں معمولی جھگڑے پر خاتون کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے بھائی کی مدعیت میں دیور، سسر اور ساس سمیت5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق گھر میں کسی معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کے چار بچے ہیں جب کہ شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی