i پاکستان

گوجرانوالہ‘ مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید کرنل امجد لطیف کی نماز جنازہ ادا‘ فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیاتازترین

June 12, 2026

گوجرانوالہ میں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کرنل امجد لطیف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں شہریوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور فوجی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کرنل امجد لطیف کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا، جبکہ فوجی دستوں نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔شرکا نے شہید کے درجاتِ بلندی اور وطن کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سپوت کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ نماز جنازہ کے موقع پر "پاکستان زندہ باد" اور "شہدا ہمارا فخر ہیں" کے نعرے بھی لگائے گئے۔شرکا نے شہید کرنل امجد لطیف کی قربانی کو قوم کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں وطن کے دفاع اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔اس کے علاوہ فورٹ عباس میں مظفر آباد ہیلی کاپٹر حادثے میں فورٹ عباس کے جوان شہید محمد ارسلان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی