i پاکستان

گوجرانوالہ ،شوہر نے دوسری بیوی کیساتھ ملکرپہلی بیوی کو مبینہ طور پرآگ لگا دیتازترین

October 31, 2023

گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے،شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ ملکر پہلی بیوی کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا دی۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہیکہ متاثرہ خاتون کوتشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم نصیرکو گرفتار کرلیا، ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ بیوی نے خود پیٹرول چھڑک کر اپنےآپ کو آگ لگائی،تاہم متاثرہ خاتون شمائلہ کا کہنا ہے کہ اسکی سوتن نے اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ افسوسناک واقعہ دو روز قبل پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی