گوجرانوالہ میں سی سی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں اہلکار اکرام کو شہید کرنے والے 4 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 بھائی اور ان کا والد بھی شامل ہیں، ہلاک ملزمان میں احتشام، عمر، اویس اور عبدالقیوم کے نام شامل ہیں، ملزمان قتل، ڈکیتی اور منشیات کے متعدد مقدمات میں اشتہاری تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھے، چند روز قبل ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے ایک پولیس اہلکار کو شہید اور دوسرے کو زخمی کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی