i پاکستان

گوجرانوالہ،فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکسترتازترین

February 26, 2024

 گوجرانوالہ میں فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ میں بدل گیا،تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے نوکھر کے قریب فائبر کے دروازے بنانے والی فیکٹری میں پٹاخہ گرنے کی وجہ سے پیش آیا، آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعے کے اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 3گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی سے وہاں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا، پولیس نے مالک کی شکایت پر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی