i پاکستان

گوجرانوالہ،کشتی حادثے میں ملوث مطلوب انسانی اسمگلر مصر سے گرفتارتازترین

June 11, 2025

ایف آئی اے نے ایک کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری انسانی اسمگلر کو مصر سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انٹرپول کے ذریعے بڑی کارروائی کی ہے۔۔کشتی حادثات میں ملوث اور ریڈ بک میں مطلوب خطرناک انسانی اسمگلر عمران ٹونی کو مصر سے گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عمران ٹونی سال 2023میں یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے،ملزم کو مصر سے گرفتارکرکے ضروری قانونی کارروائی کے بعد گجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عمران عرف ٹونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کاحصہ ہے، ملزم سال2012سے لیبیا سے آپریٹ کر رہا تھا۔ملزم سیف ہائوسز کے نیٹ ورک کے ذریعیانسانی اسمگلنگ کی سہولت کاری کرتا تھا، ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزم کیخلاف غیرقانونی انسانی اسمگلنگ کے الزام میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی