i پاکستان

گوجرنوالہ میں سوشل میڈیا پرایکٹیو جعلی عامل کوگرفتار کرلیا گیاتازترین

August 12, 2023

گوجرانوالہ میں پولیس نے جعلی عامل کو گرفتارکرلیا۔ جعلی عامل نے سوشل میڈیا پرآئی ڈیز اورپیج بنار کھے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے مبینہ کرامات کی ویڈیوزسوشل میڈیا پراپلوڈ کرتا تھا،ملزم 700 کی مرغی،500 کے کبوتر کے بدلے من کی مراد پوری کرانے کا دعوی کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سادہ لوگوں کو پھنسا کرآئن لائن رقم بٹورتا تھا،جعلی عامل کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ پسند کی شادی کی فرمائش کرتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی