سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکووں نے 3پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ رونتی کچے کے پولیس اہلکار چوکی سے واپس آرہے تھے کہ انہیں اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایس پی کی قیادت میں نفری رونتی کے علاقے پہنچ گئی ہے، مغوی اہلکاروں کی تلاش کے لیے اوباڑو، ڈھرکی اور میرپور ماتھیلو تھانے کی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی