i پاکستان

گھوٹکی میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، ملزم فرارتازترین

September 23, 2023

گھوٹکی میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتائی گئی کہ یہ واقعہ گھوٹکی کے علاقے یارو میں پیش آیا جہاں ایک شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے مزید بتایا کہ ملزم اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے جب کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی