i پاکستان

گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکارتازترین

June 13, 2025

خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے انعقاد کے معاملے پر گورنر اور وزیراعلی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ، خیبرگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری ملی ہے، جسے دیکھ رہا ہوں، آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند ہوں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سمری پر آج ہی دستخط کرنے کا پابند نہیں ہوں، کسی کا پابند نہیں کہ ہر صورت سمری پر دستخط آج ہی کروں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلی یا کسی اور کی دھمکیوں اور دبا میں آکر کبھی سمری پر دستخط نہیں کروں گا، ریاست پر حملے کرنے والے انتشاری ٹولے سے ڈرنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم کرنے والوں کی دھمکیوں سے کوئی ڈر نہیں، وزیر اعلی اپنی گیڈر بھبکیوں سے باز آجائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی