i پاکستان

گورنر سندھ اور وزیر ریلوے کی ملاقات، ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے پر اتفاقتازترین

April 15, 2026

گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ملاقات میں ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔گورنر سندھ کی وفاقی وزیر ریلوے سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کے حالیہ کردار اور ایران-امریکا مذاکرات میں سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی، اسلام آباد میں کامیاب مذاکرات کے انعقاد پر وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہا گیا، جبکہ فریقین نے بھی پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو خطے میں امن کیلئے اہم قرار دیا ہے۔

اس موقع پر سندھ میں ML-1 پراجیکٹ سمیت پاکستان ریلوے کے دیگر منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ گورنر سندھ اور وزیر ریلوے 20 اپریل کو کراچی میں بین الاقوامی معیار کے تعلیمی ادارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، اور کراچی میں قائم ہونے والے ملک کے پہلے آئی بی ورلڈ سکول کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کریں گے۔اس موقع پر عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ تعلیم کے فروغ اور عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی