i پاکستان

گورنر سندھ کا پیر پگاڑا سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالتازترین

February 13, 2024

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامران خان ٹیسوری نے پیر پگاڑا سے ملک کی سماجی اور معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ گورنر سندھ نے پیر پگاڑا سے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر ہیں، ملک کئی طرح کے بحرانوں کا شکار ہے، آپ اپنے والد کی طرح کنگری ہاس کے دروازے کھول دیں اور مفاہمتی کردار ادا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی