i پاکستان

گورنر سندھ نے دفتر کی تالہ بندی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاتازترین

June 26, 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دفتر کی تالہ بندی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے وکیل نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عدالت عالیہ سندھ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری سمیت کسی نے قائم مقام گورنر اویس قادرشاہ کو اجلاس سے نہیں روکا، ویڈیو شواہد موجود ہیں کہ قائم مقام گورنر کو مکمل پروٹوکول دیا گیا۔درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ قوانین کے مطابق قائم مقام گورنر کو گورنر ہاس تک رسائی نہیں دی جاسکتی، سندھ ہائیکورٹ نے ہمارا مقف سنے بغیر ہی درخواست نمٹا دی۔گورنر سندھ کی درخواست پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کہا کہ یہ آئینی درخواست ہے اس کی سماعت اسلام آباد میں آئینی بینچ کے روبرو ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قائم مقام گورنر اویس شاہ نے کامران ٹیسوری پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ بیرون ملک دورے کے دوران دفتر کی چابیاں ساتھ لے گئے ہں جب کہ انہوں نے دفتر میں رسائی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رابطہ کیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ نے اویس شاہ کو گورنر ہاس کے دفتر میں داخلے کی اجازت دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی