i پاکستان

گورنر سندھ نے نوجوانوں کیلئے گورنر ہائوس آئی ٹی کورس دوبارہ شروع ہونے کی خوشخبری سنا دیتازترین

March 25, 2026

سندھ کے نوجوانوں کے لیے آئی ٹی تعلیم کے نئے مواقع پیداہوگئے اورنوجوانوں کیلئے گورنر ہاوس آئی ٹی کورس دوبارہ شروع ہونے کی خوشخبری سنادی گئی۔ گورنر نہال ہاشمی نے گورنر ہاوس آئی ٹی پروگرام کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نوجوانوں کی آئی ٹی تعلیم اولین ترجیح ہے۔ سربراہ گورنر آئی ٹی کورس دانیال ناگوری نے گورنر ہاوس میں ایک اہم ملاقات کے بعد طلبہ اور اساتذہ کے نام اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی ملاقات سندھ کے گورنر سید محمد نہال ہاشمی اور پی ایم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق کے ساتھ ہوئی ہے، چند روز میں کلاسز دوبارہ فعال ہو جائیں گی۔ دانیال ناگوری کاکہناہے کہ طلبہ اے آئی تعلیم اور نصاب کے اہم ابواب پر توجہ دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی