i پاکستان

گردوں کی بیماری میں مبتلا گلوکار اسد عباس انتقال کرگئےتازترین

August 15, 2023

تمغہ امتیازحاصل کرنے والے معروف گلوکاراسدعباس وفات پاگئے ہیں ۔اسدعباس گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ گزشتہ رات اسدعباس مزید طبیعت بگڑنے کی وجہ سے کومے میں چلے گئے تھے۔ گلوکار اسد عباس کی موت کی تصدیق بھائی حیدرعباس نے کی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار اسد عباس حکومتی امداد کے منتظررہے ، گردے کے عارضے میں مبتلا گلوکار کو ڈاکٹرز نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا جس کے لیے پانچ کروڑ تک کی رقم درکار تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی