i پاکستان

گرفتاریوں کیخلاف ردعمل، اساتذہ کا امتحانی ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلانتازترین

October 19, 2023

اساتذہ نے گرفتاریوں کیخلاف ردعمل دیتے ہوئے امتحانی ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے اور اگلے مرحلے میں پیپر سیٹنگ اور عملی امتحانات کی ڈیوٹی بھی نہیں کریں گے۔ ٹیچرز کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا، لیو انکیشمنٹ قانون میں تبدیلی بھی واپس لی جائے، گرفتاریوں اور معطلیوں سے گھبرانے والے نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی