i پاکستان

گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد سے گہرے زخموں کی سرجری جاریتازترین

August 09, 2023

جنرل اسپتال لاہورمیں زیرعلاج کمسن گھریلوملازمہ رضوانہ پرتشدد سے گہرے زخموں کی سرجری جاری ہے۔ جنرل اسپتال کی پلاسٹک سرجن ڈاکٹررومانہ کی سربراہی میں رضوانہ کے چہرے اور کمر کی سرجری کی جا رہی ہے ۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی اہم سرجری میں زیادہ وقت لگ سکتاہے۔ میو، سروسز اور جناح اسپتال کے پلاسٹک سرجنز بھی بورڈ میں شامل ہیں۔ رضوانہ کی ایک ماہ تک متعددسرجریزکی جائیں گی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم کو رضوانہ کی سرجری پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی