i پاکستان

گزشتہ 2 برس میں کل 13 ملین پاسپورٹ بنائے گئے؟ محکمہ پاسپورٹستازترین

June 24, 2025

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران محکمہ پاسپورٹس کو جدید تقاضوں پر استوار کیا گیا، شہریوں کو بروقت اور محفوظ پاسپورٹس کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بیگ لاک کے خاتمے سے لیکر 24/7 خدمات فراہمی ممکن بنائی گئی ۔تفصیل کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق پاسپورٹس بیگ لاک کے خاتمے سے لیکر ملک بھر میں 24/7 اور بروقت خدمات کی فراہمی جاری ہے، پاسپورٹ دفاتر کی پاکستان میں مجموعی تعداد 232 تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 17 سال میں 3.4 ملین سالانہ مجموعی 55 ملین پاسپورٹس کا اجرا کیا گیا، گزشتہ دو سال میں مانگ میں اضافے کی وجہ سے سالانہ 6.7 ملین مجموعی 13 ملین پاسپورٹس جاری کیے گئے۔گزشتہ ایک سال میں 1 لاکھ 30 ہزار 318 اورسیز پاکستانیوں کو آن لائن پاسپورٹ کی سروسز فراہم کی گئیں، گزشتہ 16 سال میں محکمہ پاسپورٹس نے مجموعی طور پر 295.7 بلین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے۔گزشتہ دو سال میں رقم دوگنی یعنی 40 بلین روپے سالانہ حکومتی خزانے میں جمع کروائی گئی، محکمہ کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں 53 پاکستان سیٹیزن شپ سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔

ادارے نے 4 ہزار 447 ری نانسی ایشن سرٹیفکیٹس اور ایک نیچرلائزیشن کا سرٹیفکیٹ جاری کیا، ایک سال کے دوران انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن اور جدید سیکورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے۔ایک سال کے دوران ملک بھر میں 32 نئے پاسپورٹس کانٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا، تمام صوبائی اسمبلیوں اور بار کونسلز میں بھی پاسپورٹ کانٹرز کی سہولت فراہم کی گئی، ملک کے تمام بڑے شہروں میں 24/7 پاسپورٹس فراہمی کی سہولت فراہم کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پاسپورٹس کی بروقت پرنٹنگ کے لیے 10 جدید پاسپورٹ پرنٹرز اور 6 لیمنٹرز کی خریداری کی گئی، ای پاسپورٹس سے منسلک ملک بھر کے پاسپورٹس پر ای گیٹس کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پر پاسپورٹ ایپ کو بھی اپگریڈ کیا گیا، گزشتہ ایک سال کے دوران پاسپورٹ دفاتر کی بلڈنگز کو سٹیٹ آف دی آرٹ عمارات میں تبدیل کیا گیا، محکمہ کی جانب سے پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ پر 73 ہزار 700 شکایات کو نمٹایا گیا۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران محکمہ پاسپورٹس کو جدید تقاضوں پر استوار کیا گیا، شہریوں کو بروقت اور محفوظ پاسپورٹس کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بیگ لاک کے خاتمے سے لیکر 24/7 خدمات فراہمی ممکن بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پاسپورٹس دنیا بھر میں پاکستانی شہریوں کو جدید تقاضوں پر آسان سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی