i پاکستان

حافظ نعیم کا آج انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلانتازترین

January 25, 2024

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا،حافظ نعیم الرحمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو(آج) انٹر بورڈ آفس کے سامنے11بجے دھرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ طلبا دھرنے میں اپنی مارک شیٹس لے کر آئیں، فرسٹ ایئر امتحانات میں کراچی کے 60فیصد بچوں کو فیل کردیا گیا، ہم اس مسئلے کو نظر انداز نہیں کر سکتے،جماعتِ اسلامی کے رہنما نے کہا کہ نگراں وزیر اعلی سندھ کے بیان پر افسوس ہے، دھرنے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شہر کا مقدمہ شہر کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گیس کا بحران ہو تو صرف جماعت اسلامی نکلتی ہے،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایف بی ایریا میں نعمت اللہ خان نے دل کے اسپتال کا تحفہ دیا، اسپتال کو ایم کیو ایم نے تباہ کیا،انہوں نے کہا کہ میئر نرسنگ اسکول کو 10سال کا معاہدہ کرکے آوٹ سورس کر رہے ہیں، عباسی شہید اسپتال کو تباہ کر دیا گیا، آئی سی یو تک کام نہیں کر رہا ہے،جماعتِ اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم شہر کی سب سے بڑی جماعت ہیں، نتیجے کو تبدیل کیا گیا، 28جنوری کو باغ جناح میں جلسے کریں گے تو شہر کا سیاسی رخ پتا چلے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی