i پاکستان

حب، دوبارہ گنتی کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمیتازترین

February 14, 2024

بلوچستان کے ضلع حب میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حب میں سوک سینٹر کے باہرفائرنگ سے مرنے والوں کی تعداد2 جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد8 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ہے جاں بحق افراد اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، زخمیوں کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی