i پاکستان

حضرت داتا گنج بخش کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذ،ملک و قوم کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیںتازترین

August 05, 2026

لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔عرس کے آخری روز عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے داتا دربار میں حاضری دی اور ملک و قوم کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اختتامی دعا داتا دربار کے خطیب مولانا مختار احمد ندیم نے کرائی، جس میں صوبائی وزیر اوقاف پنجاب چودھری شافع حسین، وزیراعلی پنجاب کے معاونِ خصوصی علی ڈار، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان، مینیجر حسن رضوان اور سردار گوہر مصطفی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ تقریبات کے دوران زائرین کے لیے سکیورٹی، صفائی، رہائش اور دیگر سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ اختتامی دعا میں پاکستان کی ترقی، استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی