i پاکستان

حیدرآباد، گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر 7 سالہ بچہ شکایت لیکر تھانے پہنچ گیاتازترین

June 27, 2025

حیدرآباد میں گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پربچہ تھانے پہنچ گیا۔حیدر آباد میں 7 سالہ کم سن بچہ محلے میں کھیلنے سے منع کرنے کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا اور 2 خواتین کے خلاف رپورٹ درج کرا دی۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے چوڑی پاڑہ کا رہائشی 7 سالہ ایاز صدیقی سخی پیر تھانے پہنچ گیا جہاں اس نے 2 خواتین کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔بچے کا کہنا تھا کہ اسے 2 خواتین رانیہ اور مونی محلے کی گلیوں میں کھیلنے نہیں دیتی اور انہیں بھگا دیتی ہیں۔پولیس نے کم سن بچے کی رپورٹ درج کرلی اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی