i پاکستان

حیدرآباد میں بارش کو 20 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بلیک آئوٹ، پینے کے پانی کا بحران پید اہوگیا ، اسپتال بھی متاثرتازترین

June 28, 2025

سندھ کے شہر حیدرآباد میں بارش کو 20 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بلیک آئوٹ رہا ۔تفصیل کے مطابق حیدر آباد میں بارش کے بیس گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہیں کی جا سکی ہے، تعلقہ سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد، تعلقہ حیدرآباد میں 20 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔بجلی کے طویل بریک ڈان کے باعث شہر میں پینے کے پانی کا بحران ہو گیا ہے، مختلف علاقوں میں سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری و پرائیویٹ اسپتال بھی متاثر ہوئے۔حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد شہر کو مجموعی طور پر 31 فیڈرز سے بجلی فراہم کی جاتی ہے، اور شہر میں کئی فیڈرز فالٹ اور سیفٹی کی بنیاد پر بند ہیں۔ سندھ کے شہر دادو میں بھی بارش کے بعد 10 گھنٹے سے بجلی بند ہے، بجلی کی طویل بندش کے باعث شہر میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی