i پاکستان

حیدرآباد، سیر کے لیے آئے دو بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئےتازترین

June 01, 2024

حیدرآباد میں سیر کے لیے آئے دو بچے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ متوفی بچوں کی شناخت 8 سالہ معصوم اور 10 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، دونوں بچے فیملی کے ہمراہ دریائے سندھ کے کنارے گھومنے آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بچے حیدرآباد کے علاقہ کچا قلعہ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ بچوں کی لاشیں سول اسپتال پہنچنے کے لیے ایمبولینس نہ پہنچی، لواحقین نے بچوں کی لاشیں رکشے میں اسپتال منتقل کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی