حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو طیب گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے تین بچے بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ولیس ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں آئے مہمان چھت پر گیارہ ہزار کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، تینوں بچے شہداد پور سے حیدرآباد شادی میں شرکت کے لیے آنے ہوے تھے۔مرنے والوں میں 14 سالہ عبدالرحمان 10 سالہ فرحان ولد فیروزاور 12 سالہ فیراز ولد فیروز شامل ہے جبکہ جاں بحق میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔حادثے کے بعد شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی