وفاقی مذہبی امور نے حج پر جانے والے عازمین کے لیے موبائل ایپلی کیشن پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا۔وزارت مذہبی امور نے پاک حج ایپ پرمیڈیکل سوال نامہ جاری کر دیا،مختلف امراض کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہیں،جمعہ تک ہر حاجی کو فارم مکمل ہوگا۔ترجمان کاکہنا ہے کہ سوالنامہ میں بلڈپریشر،امراض قلب اورشوگر کے بارے میں دریافت کیا گیا، دمے،گنٹھیا اورتھائی رائیڈکی بیماری کے بارے میں بھی بتاناہوگا،پاک حج موبائل ایپ پر ویزہ پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کر دیا گیا۔ترجمان وزارت کے مطابق حج پروازوں کا شیڈول بھی موبائل ایپ پر جاری کردیا گیا،پاک حج ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی