i پاکستان

حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن،پہلے 24گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصولتازترین

June 23, 2026

حج 2027 کے لئے آن لائن رجسٹریشن کے باقاعدہ آغاز کے بعد ابتدائی 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 124 افراد نے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی۔ وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کے آغاز کے بعد پہلے 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد صارفین نے اپنے یوزر اکائونٹس بھی بنالئے ہیں، جس سے عازمین کی بھرپور دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن سرکاری اور پرائیویٹ دونوں سکیموں کے تحت حج ادا کرنے کے خواہش مند تمام افراد کے لئے لازمی قرار دی گئی ہے، حکام نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کے دوران فیملی گروپ تشکیل دیں تاکہ آئندہ مراحل میں سہولت فراہم کی جا سکے۔رجسٹریشن کے ابتدائی مرحلے میں درخواست گزار کے پاس ڈیجیٹل تصویر، قومی شناختی کارڈ یا ب فارم کا ہونا ضروری ہے، جبکہ کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کی شرط اگلے مرحلے میں لازمی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی