وزارت حج وعمرہ آئندہ ہفتے عازمینِ حج کی جامع تربیت،بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کرے گی،حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے وزیرمذہبی امورانیق احمدکی سعودی سفیرنواف سعید المالکی کی خصوصی ملاقات ہوئی۔سعودی سفیر نے بہترین خدمات کی فراہمی پر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے تین ممالک میں پاکستان حج مشن کی شمولیت پر مبارکباد دی،نواف المالکی نے کہاحجاج کرام کوسہولیات،خدمات فراہمی میں پاکستانی وزارتِ مذہبی امور،حج مشن کا کردارمثالی ہے۔وزیرمذہبی امور انیق احمد کی جانب سے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہیں،وزیرمذہبی امورنیق احمد نے کہا،اس سال وقت سے پہلے تمام اموربہترین اندازمیں مکمل کیے جا رہے ہیں،عازمینِ حج سعودی ویزہ بائیو ایپ کی مدد سے گھربیٹھے بائیومیٹرک کرسکیں گے،آئندہ ہفتے عازمینِ حج کی جامع تربیت،بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کرے گی،اس سال پاکستانی حجاج کی سہولت کیلئے کئی نئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی