i پاکستان

حج پروازیں جاری، 32454 سرکاری ،4789پرائیویٹ عازمین سعودی عرب پہنچ گئےتازترین

May 04, 2026

پاکستان سے حج پروازوں کے ذریعے عازمین حج کا سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔حکام کے مطابق 126 پروازوں کے ذریعے 32 ہزار 454 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے،4 ہزار 489 پرائیویٹ عازمین حج بھی سعودی عرب پہنچ گئے۔ حج حکام کے مطابق 4 مئی سے جدہکیلئے براہ راست حج پروازوں کا آغاز ہو گیا ۔ ملککے مختلف شہروں سے 17 حج پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 377 عازمین روانہ ہو گئے ۔پاکستان حج مشن کے مین کنٹرول آفس کے تحت مختلف خدمات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان حج مشن کے مین کنٹرول آفس کے تحت عازمین کو مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، شعبہ گمشدگی و بازیابی نے اب تک 6 عازمین، 37 ویل چیئرز اور 3 ہزار 700 بیگز تلاش کرکے ان کے مالکان تک پہنچائے ہیں، جبکہ حرم گائیڈز نے 13 ہزار سے زائد عازمین کو درست راستوں کی رہنمائی فراہم کی۔دوسری جانب حج میڈیکل مشن بھی عازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے، اب تک 132 ڈینٹل پروسیجرز، 28 ایکسرے، 18 لیب ٹیسٹ،8 الٹراسانڈ، 5 ای سی جی اور 5 ہزار او پی ڈی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی