i پاکستان

حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،اویس لغاریتازترین

May 29, 2025

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی۔وہ بجلی کے شعبے میں تبدیلیوں پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے ۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔ حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے۔ پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا ہے۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ایک سال سے ہم توانائی کے شعبے میں تحقیق اور مختلف چیزوں کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ آی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جب کہ شمسی توانائی کا ذریعہ حیران کن ہے۔اس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں توانائی کے شعبے میں اندازے حقیقت پسندانہ نہیں تھے۔ کورونا وائرس کے دنوں میں توانائی کی مانگ میں اضافہ ہوا ۔ مستقبل میں بجلی کی خریداری سے حکومت کو الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی۔ کوشش کر رہے ہیں کہ صارفین کو بجلی کے نظام میں ناقص منصوبہ بندی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ٹرانسمیشن کے نظام میں بھی اصلاحات ہورہی ہیں۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ٹرانسفارمرز اور فیڈرز پر دبائو سے متعلق معلوم کرنے کے حوالے سے ہمارے پاس ٹیکنالوجی نہیں ہے۔ کوئلے اور گیس پر چلنے والے بجلی گھروں کے حوالے سے کوشش ہے کہ ماحولیات پر اثر نہ پڑے ۔ اگلے 3 برس میں گرڈ سے فراہم کرنے کے لیے وافر بجلی موجود ہے۔ بجلی صارفین کے استعمال میں ہونی چاہیے ۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ایک سال سے ہم توانائی کے شعبے میں تحقیق اور مختلف چیزوں کا تجزیہ کر رہے ہیں، ہم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے، دو تین سال سے بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کر رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، شمسی توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، شمسی توانائی کا ذریعہ حیران کن ہے، کوئلے اور گیس پر چلنے والے بجلی گھروں کے حوالے سے کوشش ہے کہ ماحولیات پر اثر نہ پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین سالوں میں گرڈ سے فراہم کرنے کیلئے وافر بجلی موجود ہے، حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی، گزشتہ ایک سال میں پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی