i پاکستان

حکومت کے جانے کی چند نشانیاں ہوتی ہیں وہ تمام کام کر چکی ہے ،محمدعلی درانیتازترین

August 29, 2026

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عوام میں مقبول ہیں وہ مذاکرات تو کریں گے لیکن کوئی ڈیل نہیں کریں گے، جو شخص قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کر لیتا ہے وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے،حکومت کے جانے کی چند نشانیاں ہوتی ہیں اور وہ تمام کام کر چکی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ محمد علی درانی نے کہا کہ اللہ کرے مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ رہیں اور حکومت کی طرف نہ جائیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان عوام کے جذبات کے مطابق چلیں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان مذاکرات تو کریں گے لیکن کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

عمران خان کو اب بھی کوئی ڈیل نہیں کرنی تاہم حکومت کی طرف سے دی جانے والی ڈھیل ختم ہو چکی ہے، اس وقت عمران خان عوام میں مقبول ہیں اور پاکستان کے عوام کی یادداشت بہت اچھی ہے،جو شخص قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر لیتا ہے وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے کی چند نشانیاں ہوتی ہیں جن میں سے پہلی نشانی یہ ہوتی ہے کہ حکومت انتہائی درجے کی کرپشن شروع کر دیتی ہے۔ دوسری نشانی یہ کہ وہ عوام پر ظلم کرنا شروع کر دیتی ہے جبکہ آخری نشانی عدلیہ سے لڑائی ہوتی ہے۔ حکومت یہ تمام کام کر چکی ہے اور عدلیہ سے لڑائی بھی شروع کر دی ہے، حکومت نے اپنا سیاسی مقبرہ خود بنا لیا ہے تو اب ہم اس میں کیا کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی