i پاکستان

حکومت کے پاس عدالتی فیصلہ ہمارے پاس آئین ہے، شفیع جانتازترین

September 19, 2026

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت کے پاس اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے تو ہمارے پاس آئینِ پاکستان ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بات چیت کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ ہم اس دفعہ اتنے لوگ لائیں گے کہ انھیں روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس چار منصوبے ہیں اور ہم نے اپنا اصل کارڈ ابھی ظاہر نہیں کیا۔صوبائی وزیر نے الزام لگایا کہ وفاق اور اس کی پالیسی ہی ملک میں دہشت گردی کی ذمے دار ہے، اس پالیسی میں خیبر پختونخوا کی رائے نہیں لی جاتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی