i پاکستان

حکومت کا وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی کا فیصلہ، ذرائعتازترین

April 15, 2026

وفاقی حکومت نے پیٹرول سبسڈی کیلئے اضافی مالی گنجائش پیدا کرنے کی غرض سے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید کٹوتیوں کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد مجموعی کٹوتی بڑھ کر 163 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد رواں مالی سال کا ترقیاتی بجٹ کم ہو کر 837 ارب روپے رہ گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کمی کی گئی تھی، جو پیٹرول سبسڈی کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق صوبوں اور خصوصی علاقہ جات کے ترقیاتی بجٹ میں سب سے زیادہ کمی کی گئی ہے، جہاں اب تک تقریبا 20 فی صد کٹوتی کی جا چکی ہے۔ اسی طرح آبی وسائل اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے بجٹ میں بھی 17 فی صد سے زائد کی کمی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کے لئیفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم ابتدائی طور پر ایک ہزار ارب روپے مختص کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی