i پاکستان

حکومتِ خیبرپختونخوا کا وفاق سے بقایا جات کی وصولی کیلئے ایک ماہ میں پلان مرتب کرنے کا فیصلہتازترین

March 12, 2024

حکومتِ خیبرپختونخوا نے وفاق سے بقایاجات کی وصولی کے لیے ایک ماہ کے اندر پلان آف ایکشن مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالی معاملات کا کیس مثر انداز میں پیش کرنے کے لیے دستاویزات تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ شنوائی نہ ہونے کی صورت میں عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔ وزیراعلی کی زیرِصدارت اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ فارمولے کے تحت پن بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے 1510 ارب روپے واجب الادا ہیں، نیشنل گرڈ کو بیچی جانے والی صوبائی بجلی کی مد میں 6 ارب روپے بقایا ہیں۔ بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ آبادی کے حساب سے صوبے کو این ایف سی میں سالانہ 262 ارب روپے ملنے چاہئیں، ضم اضلاع کے 10 سالہ پلان کے تحت صوبے کو 500 ارب میں سے صرف 103 ارب روپے ملے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی