i پاکستان

حکومت نے ایک سال میں 10.6 ارب ڈالر قرض لیا، 13.3 ارب ڈالر ادا کیاتازترین

February 21, 2026

حکومت نے گزشتہ مالی سال میں 10.6 ارب ڈالر کا نیا قرضہ لیا جبکہ 13.3 ارب ڈالر کا قرض اور سود ادا کیا گیا۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے گزشتہ مالی سال کیلئے جاری سالانہ رپورٹکے مطابق گزشتہ مالی سال 9.7 ارب ڈالر قرض اور 3.5 ارب ڈالر سود ادا کیا، وفاق نے 8.6 اور صوبوں نے 1.9 ارب ڈالر کا نیا قرض لیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال تک پاکستان کا غیر ملکی قرضہ 91.7 ارب ڈالر کو پہنچا، ملٹی لیٹرل ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے 5.06 ارب ڈالر قرض ملا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سب سے زیادہ 2.2 ارب ڈالر کا قرض دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی بینک نے 1.9 ارب ڈالر کا قرض دیا، ایشیائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک نے 89 کروڑ ڈالر کا قرض دیا، گزشتہ مالی سال 1.3 ارب ڈالر کا قرضہ بجلی و توانائی کے پراجیکٹس پر لگایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے کے پراجیکٹس پر 68 کروڑ ڈالر خرچ کیے، 28 کروڑ ڈالر شہری اور دیہی ترقیاتی پراجیکٹس پر خرچ کیے، 18.5 کروڑ ڈالر صحت، آئی وسائل پر 17.1 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی