حکومت نے چینی کی درآمد پر رعایتی ٹیکس کی مدت میں اضافہ کر دیااس کا اطلاق 28 فروری 2026 تک درآمد کی گئی چینی پرہوگا۔ایف بی آر نے سیلز ٹیکس قوانین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،رعایتی مدت نومبر 2025 سے بڑھا کر فروری 2026 کردی گئی،ٹریڈنگ کارپوریشن، متعلقہ کمپنیاں درآمدی چینی پر0.25 فیصد ٹیکس دیں گی ۔ ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں جنرل سیلزٹیکس کا اصل اسٹینڈرڈ ریٹ 18 فیصد ہے،رعایت میں تین ماہ کی توسیع کا مقصد چینی کی مقامی قیمتیں کنٹرول کرنا ہے،ٹیکس چھوٹ میں توسیع وفاقی کابینہ کیفیصلے کی روشنی میں کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی