i پاکستان

حکومت نے سیکرٹری پاور راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا دیاتازترین

December 22, 2023

وفاقی حکومت نے سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا دیا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار تعینات کر دیا گیا جبکہ اسد رحمان گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پاور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ اسد رحمان گیلانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے آفیسر ہیں اور وہ اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی