i پاکستان

حکومت پٹرول کی قیمتوں میں آنے والے دنوں میں کوئی بڑی تبدیلی کرنے نہیں جا رہی، علی پرویز ملکتازترین

March 27, 2026

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آنے والے دنوں میں کوئی بڑی تبدیلی کرنے نہیں جا رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عوام کو تسلی دوں کہ نہ پٹرول کی سپلائی میں کوئی فرق آ رہا ہے نہ ہی دستیابی میں۔ اس وقت پاکستان میں جو پٹرول کی قیمتیں ہیں اس سے بین الاقوامی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ پٹرول کی قیمت کا جھٹکا پہلے ہفتے میں پاکستان کے لوگوں نے برداشت کیا ہے اور گزشتہ دو ہفتوں میں حکومت نے برداشت کیا ہے۔ یہ بوجھ شیئر کرنے کے لیے صوبوں سے بات جاری ہے۔جو لوگ ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں انہیں ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ حکومت نے اپنا ذخیرہ رکھا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی