i پاکستان

حکومت سے مذاکرات ناکام، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری،سے اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے کاخدشہتازترین

August 11, 2026

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال منگل کو چوتھے روز بھی جاری رہی جس کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ہے۔ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں لیکن مطالبات پر واضح پیشرفت ضروری ہے۔خیال رہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی