حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رابطے پھر بحال ہونے لگے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ لطیف کھوسہ کا لیاقت بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اشتراک عمل پر سراج الحق کا موقف اصولی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اشتراک عمل صرف خیبرپختونخوا کی سطح پر نہیں، وفاقی سطح پر بھی کیا جانا چاہیے، آج بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہے، ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کروں گا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی