i پاکستان

حلف نہ اٹھانے پر سینیٹ انتخابات ملتوی کرنیکی دھمکی قوانین کی خلاف ورزی ہے،بیرسٹر سیفتازترین

March 30, 2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حلف نہ اٹھانے پر الیکشن کمیشن کی سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی دھمکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایک بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ آئین مخصوص مدت میں انتخابات کرانے کا پابند بناتا ہے، الیکشن کمیشن دھمکیوں کے بجائے اس حوالے سے حکم جاری کرے، اگر الیکشن کمیشن نے ایسا کوئی حکم جاری کیا تو اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ حلف نہ اٹھانے پر الیکشن کمیشن کی سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی دھمکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ اسمبلی اجلاس بلانا اسپیکر کی صوابدید ہے، ہمیں کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، اسمبلی اجلاس جب بھی بلایا گیا اس میں اراکین حلف اٹھالیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی