i پاکستان

حلیم عادل کی درخواست ضمانت پر سماعت، پراسیکوٹر نے پولیس فائل کیلئے مہلت مانگ لیتازترین

November 10, 2023

حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر پراسیکوٹر نے پولیس فائل کیلئے مہلت مانگ لی۔ سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پراسیکوٹر نے کہا کہ پولیس فائل موجود نہیں ہے تاریخ دے دیں، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کا نام مقدمے میں ہے ہی نہیں، امتیاز شاہ مقدمے میں مرکزی ملزم جاوید اکرم کی ٹرائل کورٹ نے ضمانت بھی دے دی ہے، مرکزی ملزم اس مقدمے سے رہا تک ہوگیا لیکن حلیم عادل شیخ گرفتار ہیں۔ بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ علیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاون تھانے میں مقدمہ درج ہے، حلیم عادل شیخ کو نامعلوم ملزموں میں گرفتار کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی